تنزانیہ: فرانسیسی سفارتخانے کے قریب فائرنگ سے 4 افراد ہلاک

شمالی افریقی ملک تنزانیہ کے مرکزی شہر دارالسلام میں ایک مسلح شخص نے سفارتی کوارٹر سے ہوتے ہوئے حملہ کرکے 3 پولیس افسران اور ایک نجی سیکیورٹی گارڈ کو ہلاک کردیا، تاہم حملہ آور کو فرانسیسی سفارتخانے کے گیٹ پر واقع گارڈ ہاؤس میں جوابی فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق انٹرنیٹ پر فرانسیسی سفارت خانے کی گلی میں واقع عمارات سے عینی شاہدین کی جانب سے بنائی گئی ویڈیوز میں مسلح شخص کو گارڈ کی چوکی کے اندر دیکھا گیا۔
اس نے پولیس اور سامنے آنے والے سفارتخانے کے گارڈز کے ساتھ بہت نزدیک سے فائرنگ کا تبادلہ کیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ حملہ آور نے پہلے ضلع کے چوراہے پر، جہاں متعدد سفارتی مشنز کے گھر موجود ہیں، دو پولیس افسران پر فائرنگ کی، اس نے گرنے والے پولیس افسران کی رائفلز اٹھائیں اور چند سو میٹر کے فاصلے پر واقع فرانسیسی سفارت خانے کی طرف بڑھا جہاں اس نے اندھا دھند فائرنگ کی اور گارڈز کی چوکی پر قبضہ کرلیا۔

تنزانیہ میں آئل ٹینکر کا دھماکا، 57 افراد ہلاک
صدر سمعیہ سولوہو حسن نے ٹوئٹر پر کہا کہ حملہ آور کو ہلاک کردیا گیا اور امن لوٹ آیا ہے۔
ٹوئٹر پر ان کا کہنا تھا کہ ‘میں پولیس کی خدمات، تین پولیس افسران اور ایس جی اے سیکیورٹی کمپنی کے ایک افسر کے لواحقین سے تعزیت کرتی ہوں جو دارالسلام کے علاقے سلینڈا میں مسلح شخص کے حملے میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے’

آپریشنز اینڈ ٹریننگ کے پولیس کمشنر لیبریٹس صباس نے تنزانی پولیس فورس کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ٹوئٹ میں بتایا کہ حملے میں ہلاک ہونے والے 4 افراد کے علاوہ 6 زخمی بھی ہوئے۔
انسپکٹر جنرل پولیس سائمن سیرو نے مقامی ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے انٹرویو میں کہا کہ پولیس حملہ آور کی شناخت کی کوشش کر رہی ہے جبکہ حملے کی وجوہات تاحال نامعلوم ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں