وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کا گوجرانوالا کیمپس محکمہ ہائر ایجوکیشن کو نہ دینے کا اعلان

پنجاب یونیورسٹی اکیڈیمک کونسل کے اجلاس کی اندرونی کہانی منظر عام پر آ گئی۔ وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد نے گوجرانوالہ کیمپس محکمہ ہائر ایجوکیشن کو نہ دینے کا اعلان کر دیا۔

یونیورسٹی ذرائع کے مطابق گوجرنوالہ کیمپس نئی یونیورسٹی کو دینے پر اجلاس میں بحث و مباحثہ جاری رہا۔ پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے یونیورسٹی کی ایک انچ زمین بھی دینے سے انکار کر دیا۔ نیو کیمپس کی زمین پر تین مرتبہ قبضے کی کوشش کی گئی۔ وائس چانسلر کے اجلاس میں سوالات کیے گئے کہ سڑک کے لیے دی گئی 315 کنال اراضی پر کسی ٹیچر گروپ نے احتجاج کیوں نہیں کیا۔ موجودہ انتظامیہ نے 2016 میں 315 کنال زمین کے عوض رقم وصولی کے لئے خط لکھا۔ ترجمان یونیورسٹی نے کہا کہ اکیڈیمک کونسل کا اجلاس منعقد ہوا مگر اس موضوع پر بحث کا علم نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں