پنجاب ریونیو اتھارٹی کا الیکٹرونک انوائس مانیٹرنگ سسٹم ڈیوائس نہ لگوانے والے ریسٹورنٹس کو سیل کرنے کا فیصلہ

پنجاب ریونیو اتھارٹی نے الیکٹرونک انوائس مانیٹرنگ سسٹم ڈیوائس نہ لگوانے والے ریسٹورنٹس کو سیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ پہلے مرحلے میں دو سو سے زائد ریسٹورنٹس کو نوٹسز جاری کر دئیے گئے۔
پنجاب ریونیو اتھارٹی کابڑا فیصلہ سامنے آگیا، الیکٹرونک انوائس مانیٹرنگ سسٹم ڈیوائس نہ لگوانے والے ریسٹورنٹس کو سیل کر لیا جائے۔ذرائع کے مطابق پنجاب ریونیو اتھارٹی نے پہلے مرحلے میں دو سو سے زائد ریسٹورنٹس کو نوٹسز جاری کر دئیے۔دس لاکھ روپے ماہانہ آمدن والے ریسٹورنٹس ڈیوائس لگوانے کے پابند ہیں۔پی آر اے نے ڈیوائس لگوانے کیلیے ریسٹورنٹس کو ایک ماہ کی مہلت دے دی۔ اگر تمام ریسٹورنٹس نے ایک ماہ میں ڈیوائس نہ لگوائی تو ایک لاکھ روپے جرمانہ کیا جائے گا۔اس کے بعد بھی ڈیوائس نہ لگوانے والے ریسٹورنٹس کو سیل کر دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں