اسلام آباد کے7 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے7 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، پابندیاں تا حکم ثانی برقرار رہیں گی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کا سیکٹرجی 9 تھری کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جس کے سبب 8 گلیاں بند کر دی گئیں۔ علاوہ ازیں سیکٹرجی 7 ٹو، آئی 10 ٹو،جی 9 ٹو کی متاثرہ گلیوں میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔

انتظامیہ نے سیکٹر جی 9 ون، ای 11 فور اور آئی 10 فور کی متاثرہ گلیوں میں رکاوٹیں کھڑی کر دیں، متاثرہ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن30 اگست سے تاحکم ثانی نافذ رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں