خدمت آپکی دہلیز پر،آج سے تیسرا مرحلہ شروع

(ویب ڈیسک) چیف سیکرٹری کاکارکردگی کے لحاظ سے اضلاع کی درجہ بندی کا حکم۔

پنجاب میں خدمت آپکی دہلیز پرپروگرام کے تیسرے مرحلے کا آغاز آج سے ہوگا۔چھ ہفتے پر محیط تیسرا مرحلہ30اگست تا 10اکتوبر جاری رہے گا۔

شیڈول کے مطابق 30اگست تا 5 ستمبر ہفتہ صفائی،6تا12 ستمبرہفتہ نکاسی آب، 13 تا 19ستمبر ہفتہ صفائی و نکاسی آب،20تا 26 ستمبر ہفتہ شہری تزئین و آرائش ،27 ستمبر تا 3 اکتوبرہفتہ روڈ سیفٹی اور 4 تا 10اکتوبرہفتہ خدمت رسائی منایا جائیگا۔ پروگرام کا جائزہ لینے کیلئے چیف سیکرٹری جواد رفیق کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس ہوا۔ چیف سیکرٹری نے پروگرام میں کارکردگی کے لحاظ سے اضلاع کی درجہ بندی تیار کرنیکا حکم بھی دیا۔ انہوں نے لاہور، گوجرانوالہ کے کمشنرز کو شکایات پر توجہ دینے کی ہدایت کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں