لاہور میں موذی وائرس سے 8 مریض چل بسے

کورونا سے اموات کا سلسلہ نہ تھم سکا، لاہور میں موذی وائرس سے مزید 8 مریض چل بسے، 586 نئے کیس رپورٹ، جبکہ شہر میں مثبت کیسز کی شرح 10 اعشاریہ 2 فیصد ہو چکی ہے۔

سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر عمران سکندر بلوچ کے مطابق پنجاب بھر میں کورونا سے مزید 24 مریض جاں بحق ہوئے، اموات کی مجموعی تعداد 11 ہزار 821 ہو چکی ہے۔
صوبہ بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 609 نئے کیس سامنے آئے، کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 91 ہزار 298 ہو گئی ہے۔ سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے مطابق پنجاب بھر میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 25 ہزار 209 ہو گئی، 24 گھنٹوں کے دوران 22 ہزار 658 ٹیسٹ کئے گئے۔

دریں اثنا صوبہ بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی مجموعی شرح7 اعشاریہ ایک فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں