پی ٹی آئی دورِ حکومت میں کرپشن کے ریکارڈ ٹوٹ گئے

پنجاب میں بد انتظامی، کرپشن سے 56 ارب 46 کروڑ روپے کا خزانے کو نقصان، آڈیٹر جنرل کی 3 رپورٹس برائے سال 2020-2021 میں ہوشربا انکشافات۔
تفصیل کے مطابق آڈیٹر جنرل کی 3 رپورٹس برائے سال 2020-2021 میں ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں۔ تینوں رپورٹس حکومت کیلئے درد سر بن گئیں، اعلیٰ عہدیداروں نے سر جوڑ لیے، رپورٹس کی کاپیاں لاہور نیوز نے حاصل کر لیں۔

رپورٹ کے مطابق اورنج لائن میٹرو ٹرین سمیت 268 ارب کے اخراجات کا ریکارڈ ہی نہیں، مردہ پنشنروں کی کروڑوں کی ادائیگیاں پکڑی گئیں، گھوسٹ ملازمین اور جعلی شناختی کارڈز پر جعلی ادائیگیوں کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ سے قرآن بورڈ تک بلا اشتہار غیر قانونی بھرتیاں ہوئیں، محکمہ پولیس، جیل خانہ جات میں وردیوں کی خریداری پر کرپشن ہوئی۔

مزید برآں رپورٹ میں ڈی سی دفاتر سے اربوں کے غیر قانونی ٹھیکے دینے کا انکشاف ہوا ہے، میٹرو ٹرین آپریشنل ہونے کے باوجود 181 ارب روپے اخراجات کا ریکارڈ نہیں دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں