کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، بیشتر علاقوں کو فراہمی منقطع

صوبہ سندھ کے ضلع جامشوروں میں ہائی ٹینشن ٹرانمیشن لائن ٹرپ ہونے کے نتیجے میں کراچی اور حیدرآباد میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا ہے اور کئی علاقے بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔
آج دوپہر شہر کے اکثر علاقوں کو بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی اور میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کا 80 فیصد علاقہ بجلی سے محروم ہے اور عوام کو شدید حبس اور گرمی کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

کراچی میں موسم اچانک تبدیل، گرد آلود طوفان کے ساتھ بارش، 4 افراد جاں بحق

دھابیجی، گھارو، پپری، حب کے ساتھ ساتھ نارتھ کراچی، ڈیفنس، گلستان جوہر، لانڈھی، کورنگی، ملیر، گلشن اقبال، ایف بی ایریا، پی سی ایچ ای اور صدر سمیت اکثر علاقے بجلی سے محروم ہو گئے۔
کے الیکٹرک کی جانب سے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بتایا گیا کہ ہمیں شہر کراچی کے کچھ علاقوں سے بجلی کی فراہمی منقطع ہونے کی رپورٹس موصول ہو رہی ہیں، ہم صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں اور آپ کو اپ ڈیٹ کرتے رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں