وزیر آباد، گجرانوالہ، سیالکوٹ صنعتی اعتبار سے انتہائی اہم ہیں، عمران خان

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وزیر آباد، گجرانوالہ اور سیالکوٹ کے علاقے صنعتی اعتبار سے انتہائی اہم ہیں، ان علاقوں میں صنعت سازی کا عمل کرکے صنعتی میدان میں نمایاں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔

سیالکوٹ، کھاریاں موٹر وے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ڈیولپمنٹ منصوبے بجٹ کی وجہ سے محدود ہوتے ہیں جبکہ پبلک پارٹنرشپ کے تحت مذکورہ منصوبہ شروع ہوکیا یہ بہت مفید ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ صنعتی شبعہ میں ترقی کی بدولت ملک کے قومی خزانے میں اضافہ ہوگا اور اسی بنیاد پر قرضوں کی ادائیگی ممکن ہوسکے گی اس لیے ضروری ہے کہ صنعت کو ترقی دی جائے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ صنعتی شعبہ کو ترقی دینے کے لیے سبسڈی دینا ہوگی جبکہ موجودہ موٹروے کا روٹ مرکزی شہروں کو سفری سہولت فراہم کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں