‏آزادکشمیر حکومت کاسید علی گیلانی کی وفات پر ایک روزہ چھٹی اور3 روزہ سوگ کا اعلان

سید علی گیلانی کی وفات پر عوامی تحریک کے سینئر راہنما میاں زاہد اسلام کا اظہار افسوس

لاہور پاکستان عوامی تحریک کے سینئر مرکزی راہنما میاں زاہد اسلام نے سید علی گیلانی کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے انھوں نے کہا کہ آزادی کشمیر کے لیے رول ماڈل کردار ادا کرنے والے عظیم کشمیری حریت راہنما سید علی گیلانی کی قربانیاں آزادی کشمیر کے لیے ہونے والی جدوجہد کا قابل ستائش باب ہے انھوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے حضور سید علی گیلانی کے درجات کی بلندی کے لیے دعا گو ہیں اور کشمیری برادری کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہیں، انھوں نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ سید علی گیلانی آزادی کشمیر کی قابل بھروسہ اور معتبر آواز تھی، انھوں نے کشمیر کی آزادی کے لیے آخری سانس تک جو جدوجہد کی ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رہیں گی

اپنا تبصرہ بھیجیں