این سی او سی کا 12 سے 18 سال تک کے طلبا کو ویکسین لگانے کی مہم پر اظہار اطمینان

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے 12 سے 18 سال تک کے طلبہ کو ویکسین لگانے کی مہم پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دوسری خوراک لگانے کے لیے بھی اقدامات میں تیزی لانے کی ہدایت کر دی۔

سربراہ این سی او سی و وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور نیشنل کوآرڈینیٹر میجر جنرل ظفر اقبال کی مشترکہ صدارت میں ہونے والے اجلاس میں این سی او سی نے ہر طالب علم کو ویکسین لگانے کےلیے اسکول انتظامیہ اور والدین تک رسائی پر زور دیا۔

این سی او سی نے ویکسین کی دوسری خوراک لگانے کے لیے بھی اقدامات میں تیزی لانے کی ہدایت کی جبکہ کورونا مثبت شرح میں کمی پر تمام فریقین کو خراج تحسین کیا گیا۔

اجلاس میں ملک بھر میں ماس ویکسی نیشن سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔ این سی او سی نے کا کورونا ویکسین لگانے کی مہم میں تیزی لانے پر زور بھی دیا۔ اسد عمر نے عوام کے تحفظ اور فلاح کیلئے لازم ویکسینیشن کی ہدایت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں