این اے 133 میں ضمنی انتخاب: الیکشن کمیشن نے حتمی پولنگ اسکیم جاری کر دی

لاہور: الیکشن کمیشن نے لاہور کے حلقہ این اے 133 میں ضمنی انتخاب کے لئے حتمی پولنگ اسکیم جاری کر دی۔ 4 لاکھ 40 ہزار سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

حلقے میں خواتین ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 6 ہزار 927 جبکہ مرد ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 33 ہزار 558 ہے۔ این اے 133 میں ضمنی الیکشن کے لیے کل 254 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گئے۔ سو پولنگ اسٹیشنز مردوں کے جبکہ سو پولنگ اسٹیشن خواتین کے ہونگے۔ ضمنی انتخابات کے لیے 54 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔

حلقے میں 831 پولنگ بوتھ قائم کیے جائیں گئے۔ 436 پولنگ بوتھ مردوں کے جبکہ 395 پولنگ بوتھ خواتین کے ہونگے۔ حلقے میں ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ 5 دسمبر کو ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں