پنجاب میں اگلا تعلیمی سال 8 ماہ کا ہو گا

پنجاب میں اگلا تعلیمی سال 8 ماہ کا ہو گا اور نصاب میں 20 فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اگلے تعلیمی سال میں نصاب کو مختصر کیا جائے گا اور اسکولوں کے نصاب کو 20 فیصد تک کم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

نصاب مختصر کرنے کے لیے محکمہ اسکول ایجوکیشن ٹیکسٹ بک بورڈ کو ہدایات دے گا۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن کے مطابق 2023 میں میٹرک اور انٹر امتحانات اسمارٹ نظام کے تحت ہوں گے اور نصاب میں کمی اگلا تعلیم سال مختصر ہونے کی وجہ سے کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں