8 طلبا میں کورونا وائرس کی تصدیق، لاہور کا گورنمنٹ سکول 6 فروری تک بند

لاہور کے گورنمنٹ اوریل اسکول کے 8 طلبا میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، جس کے بعد ڈسٹرکٹ ایجوکیشن نے اسکول 6 فروری تک بند کر دیا۔

دوسری جانب ملک میں کورونا کے پھیلاؤ نے پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی، چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح گیارہ اعشاریہ تین ایک فیصد ریکارڈ کی گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 27 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 219 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 14 لاکھ 10 ہزار 33 ہوگئی۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 ہزار 963 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 74 ہزار 208، سندھ میں 5 لاکھ 38 ہزار 196، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 90 ہزار 578، بلوچستان میں 34 ہزار 277، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 604، اسلام آباد میں ایک لاکھ 25 ہزار 203 جبکہ آزاد کشمیر میں 36 ہزار 967 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 48 لاکھ 93 ہزار 290 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 70 ہزار 389 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 76 ہزار 719 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 375 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 27 افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 29 ہزار 219 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 139، سندھ میں 7 ہزار 800، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 994 اسلام آباد میں 979، بلوچستان میں 367، گلگت بلتستان میں 188 اور آزاد کشمیر میں 752 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں