وزیراعظم سے فیصل آباد کے تاجروں کے گلے شکوے

وزیراعظم عمران خان سےفیصل آباد کے تاجروں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق فیصل آباد کے تاجروں نے وزیراعظم سے گلے شکوے کیے ہیں۔
تاجروں نے جڑانوالہ تحصیل کو ضلع بنانے کی تجویز کی مخالفت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ جڑانوالہ کو ضلع کا درجہ نہیں دینا چاہیے۔

تاجروں نے کہاکہ ڈی ایل ٹی ایل ریفنڈز بہت زیادہ اکٹھے ہو چکے ہیں حکومت اس پر نظر ثانی کرے۔ سیلز ٹیکس بہت زیادہ ہے اسے سنگل ڈیجٹ کیا جائے۔
تاجروں نے یارن کی قلت کا بھی شکوہ وزیراعظم کے سامنے رکھا۔ وزیراعظم سے یارن کی ایکسپورٹ پر پابندی عائد کرنے کا بھی مطالبہ کر دیا۔

تین سال سے سن رہا ہوں کہ میں آج گیا، کل گیا، انھیں صرف میرا خوف، عمران خان

ذرائع کے مطابق تاجروں کی جانب سے یارن کی امپورٹ کو ڈیوٹی فری کرنے کی درخواست بھی کی گئی۔
تاجروں نے کہاکہ یارن کی قلت سے انڈسٹری بند ہو رہی ہے جس سے بیروزگاری بڑھے گی۔

واضح رہےکہ وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر فیصل آباد پہنچے جہاں انہوں نے صحت کارڈ کا اجرا کیا۔

فیصل آباد میں صحت کارڈ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ تین سال سے سن رہا ہوں کہ میں آج گیا، کل گیا۔ ان لوگوں کو صرف میرا خوف ہے۔

وزیراعظم نےکہا کہ آج میں تلخ باتیں کرنے آیا ہوں۔ چوروں کا ٹولہ ایک بار پھر اکٹھا ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ جنہوں نے عوام کے علاج کی ذمے داری اٹھانی تھی وہ بیرون ملک اپنا علاج کرواتے ہیں۔ چوروں کے ٹولے کی کھانسی کا علاج بھی بیرون ملک میں ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں