عامر لیاقت حسین کا اپنی تیسری شادی پر بیان سامنے آگیا

سیاسی رہنما عامر لیاقت حسین نے اپنی تیسری شادی کے متعلق اپنا ایک اہم بیان جاری کیا ہے۔

حال ہی میں تیسری شادی کے اعلان کے بعد عامر لیاقت حسین پاکستان بھر میں ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کا حصہ بنے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
علاوہ ازیں سوشل میڈیا پر انہیں تنقید کا بھی نشانہ بنایا جارہا ہے جس کے متعلق ایک شو میں بات کی ہے۔

ڈاکٹر عامر لیاقت نے اپنے بتایا میں کہا ہے کہ میں نے کسی ناجائز تعلق نہیں بنایا بلکہ میں نے شادی کی ہے کیونکہ میں ہمیشہ حلال رشتوں پر یقین رکھتا ہوں۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہمارا دین ہمیں شادی کرنے کی اجازت دیتا ہے اور کہتا ہے کہ طلاق یا خلع کو فوقیت نہ دی جائے لیکن اگر کوئی لینا چاہے تو آپ اسے روک نہیں سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ اللہ سے ڈرنا چاہیئے بیوی سے نہیں اور ایک بیوی کے ہوتے ہوئے دوسری شادی کے خواہشمند ہیں لوگ تو بغیر ڈرے دوسری شادی کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں