پنڈی ٹیسٹ: شین وارن کی موت اور سانحہ پشاور پر کھلاڑیوں کی ایک منٹ کی خاموشی

راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے دن کھیل کے آغاز سے قبل اسٹیڈیم میں آسٹریلین لیجنڈ شین وارن کی یاد اور پشاور دھماکے کے لواحقین سے اظہارِ ہمدردی کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے اپنے ہاتھ میں سیاہ پٹی باندھ کر شین وارن کو خراج تحسین پیش کیا۔
لیجنڈری آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن انتقال کرگئے
یاد رہے کہ گزشتہ روز ہی آسٹریلیا کے لیجنڈری لیگ اسپنر شین وارن حرکت قلب بند ہوجانے کی وجہ سے انتقال کرگئے، شین وارن تھائی کے ایل ویلا میں مردہ حالت میں پائے گئے۔

سانحہ مسجد کوچہ رسالدار کا مقدمہ درج، 2 مبینہ ملزم گرفتار
دوسری جانب گزشتہ روز پشاور کے قصہ خوانی بازار کی مسجد میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 57 افراد جاں بحق افراد جب کہ 198 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں