سعودی عرب کے انتباہ کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ

سعودی عرب کی وزارت خارجہ کے ترجمان کے بیان کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔
سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے عالمی برادری کو انتباہ جاری کیا تھا کہ حوثی باغیوں کی جانب سے تیل تنصیبات پر حملوں سے تیل کی فراہمی متاثر ہو سکتی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق برطانوی برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 6.1 فیصد اضافے کے بعد 114.55 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی جبکہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 5.5 فیصد منہگا ہوکر 110.48 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا ہے۔

سعودی عرب نے عالمی برادری کو متنبہ کیا تھا کہ تیل کی فراہمی میں تاخیر کا ذمہ دار سعودی عرب نہیں ہو گا۔
سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ حوثی باغیوں کے مملکت کی تیل تنصیبات پر بڑھتے ہوئے حملوں کے باعث تیل کی فراہمی متاثر ہو سکتی ہے۔

وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہنا تھا حوثی باغی حملوں کے لئے جدید ڈرون استعمال کر رہے ہیں، جبکہ حوثی باغیوں کو مکمل ایرانی حمایت حاصل ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ یوکرین پر روس کے حملے کے بعد تیل کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں