آسٹریلین اسکواڈ کی پاکستان سے دو مراحل میں روانگی

آسٹریلیا وائٹ بال اسکواڈ کے ارکان دو گروپس میں آج پاکستان سے روانہ ہوں گے۔

پہلا گروپ کچھ دیر بعد لاہور سے روانہ ہو گا جبکہ دوسرا بڑا گروپ سہہ پہر میں روانہ ہوگا۔
کپتان ایرن فنچ ، شون ایبٹ ، جیسن بحرنڈورف اور مارکوس اسٹونئس کچھ دیر میں براستہ دبئی ممبئی کے لیے روانہ ہوں گے جبکہ مارنوس لبو شین دبئی سے لندن جائیں گے۔

سہہ پہر اسکواڈ کے بقیہ ارکان براستہ دوحا اپنے مقامات کے لئے روانہ ہوں گے۔

دوسری جانب مارنوس لبو شین نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ میں نے ٹی ٹوئنٹی ڈبیو گزشتہ رات کیا، آخری میچ میں جیت ملی اس کی اور زیادہ خوشی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دورہ پاکستان کا اختتام اچھا ہوا، مارنوس لبوشین

مارنوس لبوشین نے بتایا کہ پاکستان میں آج میری آخری صبح ہے میں نے اٹھ کر کافی کو بہت انجوائے کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 162 رنز بنائے جس کے جواب میں آسٹریلیا نے مطلوبہ ہدف آخری اوور میں 7 وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا، اور پاکستان کو 3 وکٹ سے شکست دی۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا نے واحد ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو شکست دیدی

یاد رہے کہ آسٹریلیا نے واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو 3 وکٹ سے شکست دی جب کہ وہ ٹیسٹ سیریز پہلے ہی اپنے نام کرچکا ہے، تاریخی دورے میں پاکستان کو صرف ون ڈے سیریز میں کامیابی ملی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں