پاکستان کے داخلی معاملات پر تبصرہ نہیں کرسکتے:امریکا

امریکا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان کے داخلی معاملات پر تبصرہ نہیں کرسکتے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور یہ بدستور برقرار ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے داخلی معاملات پر تبصرہ نہیں کرسکتے، جمہوری اور خوشحال پاکستان امریکی مفاد میں ہے۔

پاکستان میں سیاسی تبدیلیاں دونوں ملکوں کے تعلقات پر اثرانداز نہیں ہونگی، چین
چین نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاسی تبدیلیاں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات پر اثر انداز نہیں ہوں گی۔

بیجنگ میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے وزارت خارجہ کے ترجمان لیجیان ژاؤ نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ دوستانہ پالیسی برقرار رکھے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ پاکستان میں تمام جماعتیں متحد رہیں گی اور اپنے مجموعی قومی استحکام اور ترقی کا تحفظ کریں گے۔

خیال رہے کہ شہباز شریف نے پاکستان کے 23ویں وزیراعظم کا حلف اٹھالیا، قائمقام صدر صادق سنجرانی نے ان سے حلف لیا۔
ترک صدر رجب طیب اردوان اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھی شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں