عمران خان نے شہباز گل کو اہم ذمہ داریاں سونپ دیں

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے شہباز گل کو اہم ذمہ داریاں سونپتے ہوئے بڑا عہدہ دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر شہباز گل عمران خان کے چیف آف اسٹاف مقرر کردیئے گئے ہیں۔
اس حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے تعیناتی کی منظوری دے دی ہے.

دوسری جانب شہباز گل کی بطور “چیف آف اسٹاف تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے بعد شہباز گل چیئرمین سیکرٹیرٹ بنی گالہ سے اہم ذمہ داریاں سر انجام دیں گے۔

اس سے قبل پارٹی کے مرحوم رہنماء نعیم الحق یہ ذمہ داری سر انجام دے چکے ہیں تاہم نعیم الحق کے بعد یہ عہدہ کسی کو نہیں دیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ ڈاکٹر شہباز گل، سابق وزیراعظم عمران خان کے لئے بطور معاون خصوصی برائے اطلاعات اپنی خدمات پیش کرچکے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں