عمران خان کل پشاور میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

سابق وزیر اعظم عمران خان کل پشاور میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں رنگ رو ڈ سے ملحقہ گراونڈ میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کیلئے تیاریاں جاری ہیں۔
سابق وزیر اعظم عمران خان کل رات نو بجے پشاور میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے، یہ جلسہ عمران خان کا حکومت کے خاتمے کے بعد پہلا جلسہ ہے۔

جلسے کیلئے انتظامات مکمل کئے گئے ہیں جبکہ ساونڈ سسٹم اور لائٹنگ سمیت دیگر انتظامات ڈی جے بٹ کے سپرد کیئے گئے ہیں۔
جلسے کے لئے 80 فٹ چوڑا 20 فٹ اونچا سٹیج تیار کیا جارہا ہے جبکہ اسٹیج پر پر بڑی اسکرین بھی لگائی جائے گی۔

واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔
اجلاس کے دوران پشاور،کراچی کے بعد مینار پاکستان لاہور میں جلسے کی بھی تجویز دی گئی۔

اجلاس عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو عوام سے رابطے میں رہنے کی ہدایت دی جبکہ عمران خان نے کارکنوں پر مقدمہ کے خلاف ہائیکورٹس سے رجوع کرنے کی بھی ہدایت دی۔

عمران خان نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ کل پشاور میں بڑا جلسہ کریں گے، کسی صورت اس حکومت کو تسلیم نہیں کریں گے۔
اجلاس میں شاہ محمود قریشی، فواد چودھری ،خسرو بختیار، علی امین گنڈاپور فرخ حبیب، شہباز گل، امین اسلم سمیت، قاسم سوری سمیت دیگر شریک ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں