آج تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا، محمود خان

وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا ہے کہ آج تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان اور سابق گورنر شاہ فرمان کا جلسہ گاہ کا دورہ کیا ہے۔

محمود خان نے جلسہ گاہ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان آج آئیں گے عوام کو سرپرائز دینے، آج تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا.
انہوں نے کہا کہ عمران خان الیکٹڈ وزیراعظم ہیں اور یہ اپورٹڈ ہیں، میں نے پہلے سے کہا تھا کہ جب تحریک عدم اعتماد لائینگے تو میں ان کو دن میں تارے دکھاوں گا۔

وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا کہ ایک صاحب نے میرے خلاف 2 ووٹ پول کیے، صرف ایک بندا کے پی کا بکا، وہ لوٹا بک گیا، ہم اپنی یہاں پر اپنی مدعت پوری کرینگے، اپنے اوتھ کے مطابق ہر میٹنگ میں شرکت کرینگے۔

وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا کہ ایک صاحب نے میرے خلاف 2 ووٹ پول کیے، صرف ایک بندا کے پی کا بکا، وہ لوٹا بک گیا، ہم اپنی یہاں پر اپنی مدعت پوری کرینگے، اپنے اوتھ کے مطابق ہر میٹنگ میں شرکت کرینگے۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما شاہ فرمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے کچھ اعلانات کیے ہیں، جب ہماری حکومت آئی تو ہم دنیا بھر میں پھر رہے تھے کہ قرضہ کیسے اتاریں، خزانے میں کچھ پڑا تھا تبھی انہوں نے اعلان کیا۔

شاہ فرمان نے کہا کہ جمہوریت کی تاریخ میں عجیب واقع ہےکہ الیکٹیڈ نمائندے کے حق میں لوگ نکل رہے ہیں، یہ لوگ اقتدار پیسوں سے خرید رہے ہیں، 80کے دہائی میں جب آپ نے سیاست شروع کی تو قوم بھکاری تھی یا آپ بھکاری تھے۔

انہوں نے کہا کہ 35 سالہ حکومت کے بعد آپ قوم کو بھکاری کہتے ہیں تو بھکاری کس نے بنایا، اگر یہ قوم بھکاری ہے تو کیا انکے حکمرانوں کے پاس اتنے بڑے اثاثے ہوتے ہیں، قوم اگر بھکاری ہے تو اسکا حکمران بھی اسی طرح بھکاری ہونا چاہیے۔

سابق گورنر کا کہنا ہے کہ خان صاحب کے ساتھ جو لوگ نکل رہے ہیں ان کا 10 فیصد دکھادیں، پشاور میں جتنے لوگ نکلیں گے وہ سب سے بڑا سرپرائز ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں