تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن کے حلقہ بندیوں کے اقدام کو چیلنج کرنے کا فیصلہ

تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے حلقہ بندیوں کے اقدام کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے اقدام کو تحریک انصاف سپریم کورٹ میں چیلنج کرے گی، مردم شماری سے پہلے حلقہ بندیوں کا اقدام قبول نہیں، 6 اضلاع میں حلقہ بندیاں ہونا تھیں، الیکشن کمیشن پورے ملک میں کیسے کرسکتا ہے۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ نئی حلقہ بندیاں صرف اس صورت میں ممکن ہوتی ہیں جب نئی مردم شماری ہو، مردم شماری کے بغیر حلقہ بندیاں آئین کی سنگین خلاف ورزی ہوگی، الیکشن کمیشن انتخابی عمل کو متنازعہ بنانے کے مشن پر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں