وزیر اعظم کا ملکی معیشت مستحکم کرنے کے لئے ہنگامی اقدامات کا اعلان

وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک کے معاشی اشاریوں پر اظہار تشویش کرتے ہوئے جامع لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔

وزیرِ اعظم میاں شہباز شریف کی زیرِ صدارت ملکی معیشت کی موجودہ صورتحال پر اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، مفتاح اسماعیل، مریم اورنگزیب، زبیر عمر، عائشہ غوث پاشا، طارق محمود پاشا، بلال کیانی اور متعلقہ اعلی افسران نے شرکت کی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف اور اجلاس کے دیگر شرکا کو وزارتِ خزانہ کی طرف سے موجودہ ملکی معیشت کی صورتحال سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔
وزیرِ اعظم نے پریشان کن معاشی اشاریوں پر تشویش کا اظہار کیا۔ وزیرِ اعظم نے معاشی ٹیم کو ہنگامی بنیادوں پر معیشت کی بہتری کیلئے اصلاحات کا جامع لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔

انہوں نے ملک کی مجموعی معاشی صورت حال کی بہتری کے ساتھ ساتھ مہنگائی پر قابو پانے کے لئے بھی ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ حکومت پاکستان کو معاشی لحاظ سے مستحکم بنانے کے لئے ہنگامی اقدامات اٹھانے جا رہی ہے۔

وزیرِ اعظم نے ملکی مجموعی معاشی صورتحال کی بہتری کے ساتھ ساتھ مہنگائی پر قابو پانے کے لئے بھی ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہر صورت عام آدمی کی معاشی حالت بہتر کرنے کے لئے اقدمات اٹھائے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں