ڈپٹی اسپیکر کو اختیارات واپس دینے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں ق لیگ کی اپیل

پاکستان مسلم لیگ ق نے ڈپٹی اسپیکر کو اختیارات واپس دینے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کر دی۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ ڈپٹی اسپیکر پارٹی بن چکے ہیں، مسلم لیگ ن کو سپورٹ کر رہے ہیں، ڈپٹی اسپیکر کی زیر صدارت الیکشن صاف و شفاف نہیں ہو سکتا، ججز پارلیمنٹ کے معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتے، عدالت ہائیکورٹ کے سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں