امریکی ڈالر کی قدر میں مزید کمی

کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا رحجان برقرار ہے۔

آج صبح کاروبار کے آغاز کے موقع پر ڈالر کی قدر میں مزید کمی واقع ہوئی ہے، آج انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 13 پیسے کی کمی ہوئی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں ڈالر 181.82 سے کم ہو کر 181.69 روپے پر بند ہوا ہے۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 10 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 1روپے 20 پیسے تک کم ہوئی تھی۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے سستا ہونے کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 181 80 پیسے پر بند ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں