راولپنڈی پولیس کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز

راولپنڈی پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سرچ آپریشنز کے دوران گھروں، کرایہ داروں کے کوائف اور افراد کی چیکنگ کی گئی، ریس کورس پولیس نے ٹینچ بھاٹہ اور گرد و نواح میں آپریشن کیا جبکہ کوئٹہ پولیس نے مٹور اور گرد و نواح میں سرچ آپریشنز کیے۔

راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن میں پولیس، لیڈی پولیس، ایلیٹ فورس اور دیگر اداروں نے شرکت کی، سرچ آپریشن میں مجموعی طور پر 144 گھروں، 39 کرایہ داروں کے کوائف اور انفرادی طور پر 115 افراد کو چیک کیا۔

واضح رہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں