وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب: گورنر عمر سرفراز سے مونس الہیٰ کی ملاقات

وزیر اعلی پنجاب کے انتخاب کے معاملے پر حکومتی اتحاد نے مشاورت میں انتخابی حکمت عملی کو حتمی شکل دے دی گورنر پنجاب عمر سرفرازچیمہ سے رکن قومی اسمبلی مونس الہیٰ نے ملاقات کی۔

گورنر ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں سیاسی صورتحال اور پنجاب میں وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ گورنر عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں پرویز الہیٰ کو مکمل سپورٹ کریں گے، تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں ایک بار پھر بھرپور طاقت بن کر ابھرے گی۔ گورنر پنجاب نے واضح کیا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی اداروں پہ حملہ آور ہونے کے تاریخی حقائق کو جھٹلایا نہیں جاسکتا، وفاق میں حکومتی اتحاد میں ابھی سے جوتیوں میں دال بٹنا شروع ہو گئی۔

مونس الہی کا کہنا تھا کہ پرویز الہی نے اپنے وزارت اعلی کے دور میں عوامی فلاح و بہبود کے لیے مثالی اقدامات اٹھائے، پرویز الہی کا بطور وزیر اعلی پنجاب انتخاب شرافت تحمل، وضع داری اور گڈگورننس کی بنیاد بنے گا، وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کے لیے حکمت عملی تیار ہے، کل پنجاب کے ایوان میں اپنی اکثریت ثابت کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں