ایم کیو ایم کی کابینہ میں شمولیت کا معاملہ، فیصلے کا اختیار خالد مقبول صدیقی کو مل گیا

پاکستان متحدہ قومی مومونٹ (ایم کیو ایم پاکستان) کی وفاقی کابینہ مین شمولیت کے معاملے پر فیصلے کا اختیار کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو مل گیا ہے۔

ترجمان ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی صدارت میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔
اجلاس بذریعہ ویڈیو لنک اسلام آباد اور کراچی میں بیک وقت منعقد کیا گیا جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایم کیو ایم کے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے ساتھ معاہدوں پر عمل درآمد کے لئے تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں پیپلز پارٹی کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے مطابق سندھ میں بااختیار بلدیاتی نظام پر ہونے والے مذاکرات سے رابطہ کمیٹی کو آگاہ کیا گیا ۔

اس حوالے سے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے واضح کیا کہ ہمارے معاہدے بھی مفادِ عامہ کے لیے ہیں اور ان پر عملدرآمد سے شہری سندھ کے عوام کے مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔

دوسری جانب اجلاس میں وفاقی کابینہ میں شمولیت کے حوالے سے کی گئی پیشکش پر بھی غور کیا گیا جس پر مشاورت کے بعد رابطہ کمیٹی نے فیصلے کا اختیار کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو دے دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں