راجہ پرویز اشرف بلا مقابلہ سپیکر قومی اسمبلی منتخب

راجہ پرویز اشرف بلا مقابلہ سپیکر قومی اسمبلی منتخب ہوگئے۔ پینل آف چیئر ایاز صادق نے راجہ پرویز اشرف سے حلف لیا۔

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ اپنے قائد آصف زرداری، شہدا کے وارث بلاول بھٹو کا ممنون ہوں، وزیراعظم، خالد مگسی، اختر مینگل سمیت ایک ایک رکن کا مشکور ہوں، مجھے 22 ویں اسپیکر کے طور پر بلا مقابلہ منتخب کیا گیا، تاریخ میں پہلا موقع ہے ایک سابق وزیراعظم کو اسپیکر کا عہدہ دیا گیا، اس ایوان کا خادم اور وفادار رہوں گا، شہید ذوالفقار بھٹو بھی اس ایوان کے بلا مقابلہ اسپیکر منتخب ہوچکے ہیں، مسائل کا حل نعرے کی سیاست میں نہیں، مشاورت اور باہمی اتفاق میں ہے، یہ ایوان حق اظہار رائے کا نگہبان اور محافظ ہے۔

قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں لوڈشیڈنگ جاری ہے، ملک میں 35 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے، بدقسمتی سے جو پلانٹس سی پیک کے تحت لگے وہ سب کول، سولر یا ونڈ پلانٹ تھے، ن لیگ نے 5 ہزار میگاواٹ کے ایل این جی پلانٹ لگائے گئے، 100 ارب سے زائد مالیت کا منصوبہ بند پڑا ہے اور بجلی نہیں پیدا کرسکا، گزشتہ حکومت اور ان کے حواریوں کی عدم توجہ کے باعث پلانٹس بند ہیں، اس سے زیادہ نااہل اور کرپٹ حکومت کبھی نہیں آئی، سابق حکومت اور ان کے حواریوں نے بجلی بحران پر کوئی توجہ نہیں دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں