تیز ہواؤں سے آتشزدگی، 8 ہزار من گندم جل کر خاکستر

روجھان شہر میں تیز ہواؤں کے باعث آتشزدگی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق روجھان شہر کے نواحی علاقے سونمیانی میں آندھی اور تیز ہواؤں کے باعث آگ بھڑک اٹھی، آگ نے پوری بستی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
اتشزدگی کے باعث 25 کے قریب گھر ،1 ٹریکٹر ٹرالی ، 8 ہزار من گندم اور 45 کے قریب مویشی جھلس کر زخمی اور بیشتر قیتمی جانور ہلاک ہوگئے ہیں۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ آگ سے کسی قسم کی کوئی انسانی جان کو نقصان نہیں ہوا۔
یاد رہے کہ کچھ روز قبل سیالکوٹ میں سگریٹ کے باعث گھر کے اندر آگ بھڑک اٹھی تھی۔

آتشزدگی کے باعث 2 بھائی جھلس کر جاں بحق ہوئے تھے جبکہ 2 بچوں سمیت 4 افراد بھی متاثر ہوئے تھے۔
ریسکیو حکام نے بتایا تھا کہ جاں بحق ہونے والوں میں اکرم اور علی رضا شامل ہیں جبکہ چاروں زخمیوں کو علامہ اقبال سول اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں