ہمیں امپورٹڈ کا طعنہ دینے والے نے بھارت اور اسرائیل سے فنڈنگ حاصل کی، خواجہ آصف

خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہمیں امپورٹڈ کا طعنہ دینے والے نے بھارت اور اسرائیل سے فنڈنگ حاصل کی۔

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ محمد آصف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ رولز میں ترمیم کر کے پرائیویٹ ممبر سے ختم کیا گیا، پرسوں ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہے کل کاغذات نامزدگی جمع ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں نجی کارروائی کے روز کا ایجنڈا بحال کیا جائے، کل ارکان نجی کارروائی کا ایجنڈا چلانا چاہتے ہیں، کل ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لئے ارکان کاغذات نامزدگی لیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں