نئی پاکستانی حکومت کیساتھ مل کر خطے میں استحکام کیلئے کام کرنے کے خواہاں ہیں، امریکہ

امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ مل کر خطے میں امن و استحکام کے لیے کام کرنے کا خواہاں ہے۔

نیڈ پرائس نے کہا کہ پاکستان ایک اہم سٹیک ہولڈر ہے اور متعدد ایشوز پر پاکستان کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ مسجد الاقصیٰ میں حالیہ کشیدگی کے حوالے سے امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکی حکام فلسطین، اسرائیل اور دیگر عرب ممالک کے ساتھ رابطے میں ہیں اور مسجد الاقصیٰ میں کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں