پی ٹی آئی کا مینار پاکستان جلسہ، تیاریاں عروج پر

پی ٹی آئی کے مینار پاکستان جلسے کی تیاریاں عروج پر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مینار پاکستان میں تحریک پاکستان کے بڑے پاور شو کی بڑی تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جلسے کے لیے 80 فٹ لمبا ، 24 فٹ چوڑا اسٹیج تیار کیا گیا ہے جبکہ جلسہ گاہ میں لائیٹس لگانے کا کام بھی جاری ہے۔

انتظامیہ نے بتایا کہ جلسے کے لیے خار دار تاروں کو پہنچا دیا گیا جس سے اسٹیج اور داخلی و خارجی راستوں پر سیکورٹی کے حوالے سے استعمال کیا جائے گا۔
انتظامیہ نے مزید کہا کہ جلسے کے لیے پچاس ہزار سے زائد کرسیاں بھی لگائیں جائیں گی۔

صوبائی حکومت نے پی ٹی آئی کو لاہور میں جلسہ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا جلسہ 21 اپریل بروز جمعرات کو منیار پاکستان پر ہوگا، ڈپٹی کمشنر نے گریٹر اقبال پارک جلسے کی مشروط اجازت دے دی۔

ذرائع کے مطابق جلسے کے لیے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور ڈسٹرکٹ پولیس نے این او سی جاری کیے ہیں، جلسے کے لیے اسٹیج کی سیکیورٹی کے لیے ذمہ دار متعلقہ سیاسی جماعت ہو گی۔

ذرائع نے بتایا کہ جلسے کے گرد و نواح میں انتظامی امور اور سیکیورٹی کےلیے پولیس اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گی جبکہ سیکیورٹی ایجنسیاں تھریٹ الرٹ جاری کر چکی ہیں اس کا خیال رکھنا ضروری ہے۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی کا پہلا عوامی جلسہ پشاور میں ہوا تھا جبکہ دوسرا جلسہ 2 روز قبل کراچی میں ہوا تھا جس میں کراچی کی عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں