وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس، 7 نکاتی ایجنڈا زیر غور

نئی حکموت بننے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس شروع ہوچکا ہے۔

اجلاس میں سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور وزیراعظم وزراء کو پالیسی گائیڈائنز دیں گے۔
اجلاس آج صبح 10 بجے ہوگا جو کہ وزیراعظم سیکرٹریٹ میں منعقد ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہنگامی اجلاس کے دوران وزیراعظم نے رمضان بازاروں اور یوٹیلٹی اسٹورز پر عید الفطر تک دستیاب چینی کی قیمت بھی 75 روپے سے کم کر کے 70 روپے فی کلو گرام کر دی۔

اجلاس کے دوران تمام صوبائی چیف سیکرٹریز نے وزیراعظم کو موجودہ قیمتوں کے ساتھ ساتھ اشیائے خوردونوش کی سپلائی کی صورتحال سے آگاہ کیا
وزیراعظم نے عوامی ریلیف کے لیے دیگر صوبوں کو بھی مذکورہ قیمتیں برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔

شہباز شریف نے پنجاب حکومت سے یہ بھی کہا کہ وہ بلوچستان اور آزاد جموں و کشمیر کی حکومتوں کو دونوں اشیاء کی قیمتیں مقرر کرنے میں مدد فراہم کرے۔
مزید برآں، انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ وفاقی حکومت ضرورت کے مطابق اس سلسلے میں بلوچستان حکومت کو اضافی ادائیگیاں کرے گی۔

خیال رہے گزشتہ روز ایوان صدر میں 34 رکنی کابینہ کے حلف اٹھایا جس میں 31 وفاقی وزراء شامل تھے ۔
ایوان صدر میں قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے کابینہ ارکان سے حلف لیا ہے جس میں حلف اٹھانے والوں میں 31 وفاقی وزرا، تین وزرائے مملکت اور تین مشیر شامل ہیں۔

صدرمملکت عارف علوی نے وفاقی کابینہ سے حلف لینے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد آج صبح 11 بجے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کابینہ اراکین سے حلف لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں