) سینیٹ میں قائد ایوان ڈاکٹر شہزاد وسیم نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
ڈاکٹر شہزاد وسیم نے اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ کو بھجوا دیا، سابق وزیراعظم عمران خان نے شہزاد وسیم کو قائد ایوان مقرر کیا تھا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل تحریک انصاف کے 123 اراکین نے قومی اسمبلی سے استعفے دے دیئے تھے جو اس وقت کے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے منظور کر لئے تھے، بعد ازاں قاسم سوری خود بھی مستعفی ہو گئے تھے۔ تحریک انصاف کی جانب سے موقف اپنایا گیا تھا کہ موجودہ حکومت امپورٹڈ حکومت ہے، فوری طور پر عام انتخابات کروائے جائیں