ملک میں موجودہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 1.28 فیصد کی معمولی کمی واقع ہوئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں ہفتہ وارمہنگائی کی شرح کم ہوکر15.42 فیصد پر آگئی ہے۔
ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی رپورٹ جاری کر دی جس میں ایک ہفتے کے دوران 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ اور 10 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
مختلف اشیاء کی قیمتوں میں رد و بدل
رپورٹ کے مطابق انڈے، چکن، کوکنگ آئل سمیت کئی اشیاء کے دام بڑھ گئے، فی درجن انڈوں کی قیمت میں 2 روپے 21 پیسے اور برائلر مرغی کی فی کلو قیمت میں 4 روپے 88 پیسے کا مزید اضافہ ہوا ہے۔
دال مسور کی فی کلو قیمت میں 2 روپے 19 پیسے, دال ماش کی فی کلو قیمت میں 2 روپے 4 پیسے, فی کلو مٹن کی قیمت میں ایک ہفتے کے دوران 5 روپے 5 پیسے اور پیاز،خشک دودھ اور دہی کی قیمتیں بھی بڑھیں ہیں۔
ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے گندم کا آٹا،چینی،ٹماٹر لہسن کی قیمتوں میں کمی ہوئی، ایک ہفتے میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 95 روپے 39 پیسے سستا ہوا۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ٹماٹرفی کلو 45 روپے 6 پیسے، چینی کی کلو قیمت میں 71 پیسے جبکہ دال مونگ،ایل پی جی کا گھریلو سیلنڈر اور گڑ بھی سستا ہوا ہے۔
رواں ہفتے پیٹرولیم مصنوعات، مصالحہ جات بچوں کے دودھ سمیت 22 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا