ڈالر کی قدر میں کمی، 187 روپے کی سطح سے نیچے آگیا

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کاروباری ہفتے کے آخری روز کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 27 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق ٹریڈنگ کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 28 پیسے مہنگا ہوا تاہم اب 27 پیسے کمی کے بعد ڈالر 186 روپے 70 پیسے پر بند ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں