ای سی پی پر حملہ آور ہونے کی وجہ غیر قانونی فنڈنگ کے ناقابل تردید شواہد ہیں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان کی نیوز کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ای سی پی پر حملہ آور ہونے کی وجہ غیر قانونی فنڈنگ کے ناقابل تردید شواہد ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے مریم نواز نے لکھا کہ قوم یہ جان کے کہ امریکی خط ڈرامے کی وجہ عارف نقوی کے خلاف متوقع فیصلہ ہے کیونکہ وہ جس الزام میں پکڑا گیا ہے اس گھپلے میں عمران خان بھی شریک ہے، کیونکہ عمران نے اس سے لاکھوں ڈالر غیر قانونی طور پر لیے ہوئے ہیں، ای سی پی پر حملہ آور ہونے کی وجہ غیر قانونی فنڈنگ کے ناقابل تردید شواہد ہیں۔

انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ اداروں پر حملے اور گھیراؤ جلاؤ کا سبق بھی جلد انتخابات کے لیے دباؤ بڑھانے کا حربہ ہے، کان کھول کے سن لو! تمہاری غنڈہ گردی اور دھمکیاں اب تمہاری اپنی تباہی کا باعث بنیں گی۔ اپنی حکومت نا سنبھال سکا، اپنی پارٹی نا سنبھال سکا اور باتیں سن لو! تمہارا کھیل ہمیشہ کے لیے ختم انشاء اللّہ!۔

اپنا تبصرہ بھیجیں