حکومت کا کھیلوں کے حوالے سے بڑا قدم

موجود حکومت نے ڈیپارٹمنٹ کرکٹ کے حوالے سے نوٹیفکیشن واپس لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ احسان مزاری کا بول نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تمام کھیلوں کے ادارے بحال ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ رمیز راجہ کو تبدیل کئے جانے کا کوئی علم نہیں، رمیز راجہ کو ہٹائے جانے کا صرف میڈیا سے ہی سنا ہے۔

سکندر بخت کی ڈیپارٹمنٹ کرکٹ کو ختم کرنے پر عمران خان پر تنقید

احسان مزاری کا مزید کہنا تھا کہ ساؤتھ ایشین گیمز کی تیاری اور فیفا کے ساتھ معاملات جلد حل کریں گے۔
واضح رہے کہ اسے سے قبل یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ رواں سال ڈیپارٹمنٹ کرکٹ کی بحالی کا کوئی امکان نہیں ہے۔

نجی کھیلوں کے خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے ایک اعلی عہدیدارکا کہنا تھا کہ رواں سال ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی کا کوئی امکان نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر موجودہ حکومت ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی کا کہہ بھی دے تب بھی اتنی جلدی تبدیلیاں نہیں کی جاسکتیں کیونکہ اس کے لیے آئین کو تبدیل کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی حکومت نے جاتے جاتے بھی کرکٹرز کو بڑا دھچکا دے دیا
انہوں نے مزید کہا تھا کہ کھلاڑیوں کی تقرری اور دیگر معاملات پر راتوں رات کام نہیں کیا جا سکتا جس کی وجہ سے کم از کم اس سال محکمانہ ٹیموں کی واپسی کا امکان نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں