سپیکر پنجاب اسمبلی کا ڈپٹی سپیکر آفس کے 3 اہم افسران کو معطل کر کے انکوائری کا حکم

سپیکر نے ڈپٹی سپیکر آفس کے 3 اہم افسران کو معطل کر کے انکوائری کا حکم دے دیا۔

سپیکر نے اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے دو اسٹنٹ آفیسر اور ایک سٹاف آفیسر کو معطل کر دیا۔ ذرائع اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق پرویز الہی نے اسٹنٹ پروٹوکول آفیسر محمد شاہد، اسٹنٹ پروٹوکول آفیسر عظیم بٹ اور سٹاف آفیسر محمد امان خالد وائیں کو معطل کر دیا۔

سپیکر نے ڈپٹی سپیکر سٹاف کے تینوں افسران کو معطل کر کے انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ ذرائع اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق تینوں افسران نے ڈپٹی سپیکر کو حکومتی ارکان کے حملے سے بچانے کی کوشش کی تھی۔ وزیر اعلی پنجاب کے انتخاب کے حوالے سے سپیکر پرویز الہی کو تحفظات تھے جن پر انہیں معطل کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں