اسلام آباد ایئرپورٹ سے 6 ہزار سے زائد نشہ آور گولیاں برآمد

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نشہ آور گولیاں بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

تفصیلات کے مطابق اے این ایف نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر چھاپہ مار کر بیرون ملک جانے والے مسافر سے 6 ہزار سے زائد نشہ آور گولیاں برآمد کی ہیں۔
اے این ایف حکام کے مطابق برآمد شدہ ڈیزاپام گولیوں کا مجموعی وزن 2 کلو 680 گرام ہے۔

اے این ایف حکام کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کا رہائشی طارق خان نامی ملزم ورجن اٹلانٹک کی پرواز نمبرVS-362 کے ذریعے مانچسٹر کیلئے روانہ ہو رہا تھا۔
واضح رہے کہ ملزم کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں