پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کی خواہش رکھتا ہے، حنا ربانی کھر

وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری سمیت باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہتا ہے۔

پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید الزابی کی وزارتِ خارجہ میں وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر سے ملاقات ہوئی ہے۔
دوران_ملاقات وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ پاکستان کے قریبی تعلقات کا اعادہ کیا گیا۔

وزیر مملکت کا متحدہ عرب امارات کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری سمیت باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا ۔
اس سے قبل حنا ربانی کھر سے امریکی ناظم الامور انجیلا ایگلر کی ملاقات ہوئی ہے۔

اس دوران وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ باہمی احترام، اعتماد اور مساوات پر مبنی دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں