عید الفطر پر 4 چھٹیوں کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے عید الفطر پر چار چھٹیوں کا اعلان کردیا۔

عید الفطرکی تعطیلات کا اعلان وزیراعظم آفس کی جانب سےکیا گیا ہے، تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق عید الفطرپر 2 سے 5 مئی تک تعطیلات ہوں گی۔

خیال رہے کہ ماہرین فلکیات نے 2 مئی کو شوال کا چاند نظر آنے کی پیشگوئی کی ہے جس کے مطابق عید الفطر 3 مئی بروز منگل کو ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں