ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن نے پاکستان میں خطرے کی گھنٹی بجادی

ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن کی جانب سے پاکستان میں بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث ہونے والے خطرات سے آگاہ کردیا ہے۔

عالمی سطح پر موسمیاتی تبدیلی پر نظر رکھنے والے ادارے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں پاکستان کے موسمیاتی تغیر کے حوالے سے بات کی ہے۔
ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان میں گرمی کی شدت میں ہر روز اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

ادارے کے مطابق پاکستان اور بھارت میں بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لاکھوں لوگوں، جانوروں اور فصلوں کی صحت متاثر ہو رہی ہیں۔
ادارے نے آگاہ کیا ہے کہ گرمی کے بڑھتے ہوئے اثرات سے زندگیوں کو بچانے کے لیے بروقت ہیٹ ہیلتھ ایکشن پلان بہت ضروری ہیں۔

عالمی ادارے کے مطابق پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کا مطلب ہے کہ گرمی کی لہریں زیادہ بار بار اور شدید ہوتی جارہی ہیں۔
خیال رہے کہ 2 روز قبل محکمہ موسمیات کی جانب سے سندھ ، پنجاب اور کے پی کے میں شدید گرمی کی نئی لہر کے متعلق الرٹ جاری کردیا گیا تھا۔

بعدازاں سندھ اور پنجاب کے بیشتر علاقوں کو درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ کیا جارہا ہے جبکہ صوبہ کے پی کے میں گرمی کے باعث سیلابی صورتحال کا بھی خطرہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں