پنجاب اسمبلی کا اجلاس ملتوی

پنجاب اسمبلی کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے موجودہ حالات کی وجہ سے اجلاس کو سوموار 16 مئی 2022 بوقت 11.30 دن تک کے لئے ملتوی کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ اسمبلی کے افسران کو پولیس کے ذریعے غیر قانونی طور پر حراساں کیا جا رہا ہے

انہوں نے بتایا ہے کہ کچھ افسران گرفتار کر لئے گئے ہیں جبکہ بہت سے مزید افسران کو پولیس گرفتار کرنے کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ساڑھے تین سال ایسے حالات پیدا نہیں ہوئے جو شریفوں نے اقتدار ملنے کے چند دنوں میں پیدا کر دئیے گئے ہیں اور انہی حالات کی وجہ سے آج کا اجلاس منعقد کرنا ممکن نہیں تھا۔

سیکرٹری کوارڈینیشن پنجاب اسمبلی کی گرفتاری:

سیکرٹری کوارڈینیشن پنجاب اسمبلی عنائت اللہ لک کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔
عنایت اللہ کو گورنر ہاؤس کے سامنے سے پولیس نے حراست میں لیا گیا اور تھانہ گڑھی شاہو منتقل کر دیا گیا ۔

عنایت اللہ لک کو بتا یا نہیں گیا کہ کس مقدمے میں حراست میں لیا گیا ہے جو کہ عدالت جارہے تھے ۔
خیال رہے کہ آج ہونے والے اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع کرائی جانی تھی جس کے لئے تمام سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں