پی آئی اے کے سینئر افسر امان اللہ قریشی کو چیف آپریٹنگ آفیسر کا چارج حوالے کردیا گیا

پی آئی اے کے سینئر افسر امان اللہ قریشی کو چیف آپریٹنگ آفیسر کا چارج حوالے کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امان اللہ قریشی چیف ٹریننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے طور خدمات انجام دے رہے ہیں، امان اللہ قریشی چیف ٹریننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے ساتھ چیف آپریٹنگ آفیسر پی آئی اے کے عہدے کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق قومی ایئرلائن کے آپریشن کو بہتر طریقے سے جاری رکھنے کے لیے امان اللہ قریشی کو چیف آپریٹنگ آفیسر پی آئی اے کا اضافی چارج دیا گیا ہے
واضح رہے کہ چیف ایچ آر افسر ایئر کموڈور عامر الطاف نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، ایئر کموڈور جواد ظفر کے انتقال کے باعث چیف آپریٹنگ آفیسر کا عہدہ خالی تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں