پاکستان کی افغانستان میں دہشتگرد حملوں کی مذمت، سوگواران کیساتھ ہمدردی کا اظہار

پاکستان نے مزار شریف سمیت افغانستان میں دہشتگرد حملوں کی مذمت کر دی، ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے افغانی عوام خصوصا سوگواران کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہارکیا گیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان 28 اپریل کو مزار شریف میں دہشتگرد حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے، دہشتگرد حملے میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا اور متعدد لوگ زخمی ہوئے، نہتے افغانوں کے خلاف دہشتگردی کا ارتکاب گھناؤنی کارروائی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ گھناؤنے فعل کا مقصد امن، استحکام، ترقی کے لیے افغان قوم کے عزم کو کمزور کرنا ہے، دہشتگرد کارروائیوں سے افغان ہزارہ اور شیعہ برادری کو نشانہ بنانا بھی تشویشناک ہے، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ عالمی برادری دہشتگردی سے نمٹنے، چیلنجز قابو پانے کے لیے افغانستان کی فوری مدد کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں