پنجاب کے اسکولوں میں سیکیورٹی خدشات، وزارت داخلہ نے اہم ہدایات جاری کردیں

صوبہ پنجاب کے اسکولوں میں سیکیورٹی خدشات کی پیش ںظر وزارت داخلہ کی جانب سے اہم ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔

رپورٹس کے مطابق پنجاب بھر کے اے اور اے پلس کیٹگری سرکاری ونجی اسکولوں میں سکیورٹی کے خدشات ہیں۔
اس ضمن میں اسکولوں کو ہوم ڈیپارٹمنٹ کیجانب سے جاری ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ مانیٹرنگ ٹیموں کو اسکولوں کا وزٹ کرکے سکیورٹی لیپس کو دور کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
سکیورٹی لیپس کی صورت میں متعلقہ ضلع میں قانون نافذ کرنے والے اداروں سے فوری رابطہ کیا جائے گا۔

اس حوالے سے اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو خصوصی احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکیورٹی خدشات کو فوری دور کرکے ہوم ڈیپارٹمنٹ کیجانب سے جاری ایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد کروایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں